جاپان کی ناومی اوساکا نے آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن بن گئی

سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ) جاپان کی ناومی اوساکا نے جمہوریہ چیک کی پیٹراکویٹوا کو ہرا کر پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، ناومی نے رینکنگ میں بھی نمبرون پوزیشن حاصل کرلی۔اوساکا اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، اوساکا نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر 6-7 سے جیتا، کویٹوا نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ 5-7 سے اپنے نام کرلیا۔تیسرے سیٹ میں اوساکا نے جارحانہ کھیلتے ہوئے 4-6 سے کامیابی کے ساتھ پہلی بار آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ ان کے کیریئر کا دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔ناومی اوساکا 2018 میں یو ایس اوپن کا ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں۔ تازہ کامیابی کے ساتھ انہوں نے عالمی ٹینس رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی۔

error: Content is protected !!