سابق ویمن کرکٹر شرمین خان انتقال کر گئیں


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کی سابق ویمن کرکٹر شرمین خان 48 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئیں ۔شرمین خان کی بہن شائزہ خان کے مطابق شرمین خان کا نمونیا کے باعث انتقال ہوا ہے، وہ دو روز قبل ہی انگلینڈ سے وطن واپس آئی تھیں۔شائزہ خان اور ان کی بہن شرمین خان نے پاکستان میں ویمن کرکٹ کا آغاز کیا ، شرمین نے دو ٹیسٹ اور 26 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔شرمین خان کی تدفین بعد نماز ظہر ڈیفنس لاہور میں کی جائے گی۔

error: Content is protected !!