عامر خان اور فل لوگریکو کا جوڑ آج پڑے گا

ٹورنٹو(سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کی دو سال بعد آج رنگ میں واپسی ہورہی ہے ،وہ ٹورنٹو میں ویلٹر ویٹ کیٹیگری مقابلے میں کینیڈین باکسر فل لوگریکوسے مقابلہ کریں گے ۔رنگ کے کنگ پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان فائٹ کیلئے تیارہیں ،ان کا کہناہے کہ وہ آج جیت کا عزم لئے رِنگ میں اتررہے ہیں اور کامیاب ہونگے ۔اب تک عامرخان نے کیریئرمیں 35 مقابلے کئے اور 31میں کامیاب رہے ، انہوں نے 19 مقابلوں میں حریف کو ناک آؤٹ کیا،4بار انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑ ا۔

error: Content is protected !!