پرو ہاکی لیگ،قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز آج مکمل ہونگے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پرو ہاکی لیگ میں حصہ لینے والی قومی ٹیم کے انتخاب  کیلئے ٹرائلز گزشتہ روز شروع  ہوگئے،آج  ٹرائلز مکمل ہونے کے بعد سلیکشن کمیٹی 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان  آج کرے گی ۔  چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی ، قاسم خان اور ایاز محمود نے  ٹرائلز کی نگرانی کی۔ کوچ ہاکی ٹیم دانش کلیم  کاکہناہے کہ قومی  ہاکی ٹیم کیلئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ گرانٹ جاری کرے تاکہ پروہاکی لیگ میں شرکت یقینی ہو سکے ۔ پروہاکی لیگ کا آغاز 2 فروری سے ارجنٹائن میں ہوگا۔

error: Content is protected !!