ایبٹ آباد: "کنگ آف رنگ سیریز تھری” کا کامیابی سے آغاز ; مشتاق احمد غنی نے افتتاح کیا

ہزارہ ڈویژن کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام "کنگ آف رنگ سیریز تھری” کا کامیابی سے آغاز کیا گیا۔
ایم پی اے مشتاق احمد غنی نے افتتاح کیا
ایبٹ آباد: کنگ آف رنگ سیریز تھری کے نام سے آل کک باکسنگ چمپین شپ شروع یوگئی،۔ چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد و خواتین باکسرز بہترین صلاحیتیں کا مظاہرہ کر رہے ہیں،
ایونٹ کا افتتاحی سابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ایم پی اے فائزہ ملک نے کیا، اس موقع پر پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے صدر سمیع اللہ کاکڑ سمیت بڑی تعداد کھلاڑی و کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں،
مشتاق احمد غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبر پختونخوا میں حکومت قائم ہونے کے بعد نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں، بالخصوص کھیلوں کے فروغ، پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے اپنے ہر دورِ حکومت میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے۔
انہوں نے بتایا کہ ایبٹ آباد میں تقریباً 280 کنال اراضی پر جدید اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (MOU) طے پا چکی ہے، جس کے تحت یونیورسٹی اراضی فراہم کرے گی،جہاں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔
مشتاق احمد غنی نے مزید کہا کہ ایبٹ آباد میں مردوں اور خواتین کے لیے جدید جمنازیمز کی کی تعمیر پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایبٹ آباد میں نوجوانوں کی کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے اور ان شاء اللہ مستقبل قریب میں اس کے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر ہزارہ ڈویژن کک باکسنگ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔



