
ایشیا کپ 2027 سے متعلق بڑی اپڈیٹ!
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ 2027 ون ڈے (ODI) فارمیٹ میں 18 جون سے 4 جولائی تک بنگلہ دیش میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔
یہ ٹورنامنٹ 2027 آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے تمام ایشیائی ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا،
جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے ممکنہ ٹاکرے سمیت کئی سنسنی خیز مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
اگر شیڈول کو حتمی منظوری مل گئی تو شائقینِ کرکٹ کو مسلسل دو ہفتوں تک ہائی وولٹیج مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ تاہم، ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کی جانب سے باضابطہ شیڈول کا اعلان ابھی باقی ہے۔



