پشاور انٹر کلب وویمن جونیئر جمناسٹک چمپیئن شپ اختتام پذیر ہوگئی
حیات آباد اکیڈمی کی زیمل وزیر اور عائشہ نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے چمپئن ٹرافی جیت لی،

پشاور میں منعقدہ پشاور انٹر کلب وویمن جونیئر جمناسٹک چمپیئن شپ اختتام پذیر ہوگئی،
حیات آباد اکیڈمی کی زیمل وزیر اور عائشہ نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے چمپئن ٹرافی جیت لی،
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور کے ایڈمنسٹریٹر عابدی ناظم نے بہترین پرفارمنس دکھانے والی بچیوں کو ٹرافیاں دیں اور میڈلز پہنائے،
اس موقع پر حیات آباد جمناسٹک اکیڈمی کے کوچ محمد گل اور محمد عاصم بھی موجود ےھےث، حیات آباد کمپلیکس پشاور میں منعقدہ اس چمپئن شپ میں پشاور کے 50 سے زائد بچیوں نے جمناسٹک کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا، ،
چمپئن شپ ناصحہ، علیزے، ماروش، دانیا، لویزہ، انفال، ہانیہ، حریم، نے گولڈ میڈل جیتا، جبکہ اسکے علاوہ بھی کئی بچیوں نے گولڈ، سلور اور براؤنز میڈل حاصل کرکے اپنا نام روشن کیا،
تاہم زیمل وزیر اور عائشہ نے بہترین پرفارمنس دکھاتے ہوئے مختلف کٹیگریز میں متعدد میڈلز جیتنے پر بیسٹ جمناسٹ کی ٹرافی دیدی گئی،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عابد ناظم نے کہاکہ کھیل کود انسان کیلئے انتہائی مفید ہے، اس سے انکی اندر صلاحیتیں نکھر آتی ہے بلکہ اس سے ایک خوشحال اور صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے،
انہوں نے کہاکہ اپنی بچوں اور بچیوں کو تعلیم کیساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لینے کے مواقع بھی فراہم کریں،



