ٹینس کھلاڑی حمزہ رومان کے لئے 50ہزار روپے حوصلہ افزائی انعام


ڈائریکٹوریٹ سپورٹس خیبر پختونخوا نے ٹینس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی حمزہ رومان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں 50 ہزار روپے انعام سے نوازا۔ حمزہ رومان نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے حمزہ کو 50 روپے کا انعام دیا۔ حمزہ رومان نے رواں سال چھ قومی ایونٹس میں گولڈ اور سلور میڈلز جیتے ہیں۔ انہوں نے نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کی انڈر 10 کیٹگری میں گولڈ، میکڈونلڈ قومی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ انڈر 12 کیٹگری میں سلور، 31 ویں فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ انڈر 10 کیٹگری میں گولڈ، دوسری پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ انڈر 10 کیٹگری میں گولڈ، دوسری چیئرمین پی او ایف بورڈ نیشنل رینکنگ ٹینس انڈر 14 کیٹگری میں سلور اور دوسری چیئرمین پی او ایف بورڈ قومی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ انڈر 10 کیٹگری میں گولڈ میڈلز جیتے ہیں۔ڈی جی سپورٹس جنید خان نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا انڈر 23 گیمز کے پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں کو ایک کروڑ رپے سے زائد سکالرشپس عنقریب دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

error: Content is protected !!