بڑا اعزاز ایلسٹر کک کے نام

سٹار انگلش بیٹسمین ایلسٹرکک ٹیسٹ کیریئر کا 150 واں میچ کھیلنے والے پہلے انگلش کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے گزشتہ روز ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کی۔ وہ یہ اعزاز پانے والے دنیا کے آٹھویں جبکہ کم عمر میں یہ اعزاز حاصل کرنیوالے دنیا کے پہلے بلے باز بھی بن گئے، ان سے پہلے ٹنڈولکر نے 35 سال کی عمر میں یہ اعزاز پایا تھا جبکہ کک نے 32 سال میں یہ کارنامہ انجام دیا، انہوں نے 150 میچز کی 271 اننگز میں 11698 رنز بنا رکھے ہیں۔

 

error: Content is protected !!