شاہ زیب حسن کیس،محمد عرفان کا وڈیو لنک کے ذریعے بیان

پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کے ملزم شاہ زیب حسن کیس کی سماعت میں کرکٹر محمد عرفان دبئی سے سکائپ کے ذریعے بطور پی سی بی گواہ پیش ہوئے ،سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی ۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شاہ زیب حسن کیس کی سماعت ہوئی۔ کرکٹر محمد عرفان دبئی سے بذریعہ اسکائپ بطور پی سی بی گواہ پیش ہوئے۔ شاہ زیب حسن کے وکیل کاشف رجوانہ نے کرکٹر عرفان سے ڈیڑھ گھنٹہ جرح کی۔وکیل پی سی بی تفضل رضوی کے مطابق شاہ زیب کے وکیل کیس کا ملبہ محمد عرفان پر ڈالنا چاہ رہے تھے، بار بار سوالات کرتے رہے پھر بھی اپنی مرضی کے جوابات حاصل نہ کر پائے۔شاہ زیب حسن کیس کی سماعت بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی۔جرح کا سلسلہ اب سوموار کو دوبارہ شروع ہوگا۔

 

error: Content is protected !!