سیکرٹری سپورٹس پنجاب ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں سست روی پر برہم

سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے لاہور کے ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کو سخت وارننگ دی ہے کہ اگر منصوبے بروقت مکمل نہ کئے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیدیم میں لاہور کے ترقیاتی منصوبوں کے کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری تہمینہ حبیب، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک ناصر، ضلعی سپورٹس آفیسر لاہورتنویر شاہ اور ٹھیکیداروں نے شرکت کی، اجلاس میںضلع لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کو متعلقہ افسران نے کام میں پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی، سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے ٹھیکیداروں کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کا سخت نوٹس لیا اور ٹھیکیداروں پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب عوامی فلاح کے منصوبوں کو دن رات کام کرکے جلد ازجلد مکمل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تاخیر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے ٹھیکیداروں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ منصوبوں کی نگرانی کریں اور منصوبوں کو جلدازجلد مکمل کیا جائے۔

error: Content is protected !!