شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی

شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد نے دی گر یٹ بلا ئنیزراولپنڈی کو بیسٹ آف تھری سیریز کے فائنل میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے کر بیسٹ آف تھری سیریز جیت لی۔ غوری کرکٹ گرائونڈ ایف الیون میں کھیلے گئے میچ میں دی گر یٹ بلا ئنیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دی گر یٹ بلا ئنیزکی پوری ٹیم30اوورز کے میچ میں234رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ دی گر یٹ بلا ئنیز کی طرف سے مدثر،بدر، زمان اور ثاقب نے بالترتیب 78، 35،25اور 24رنز بنائے۔شفا ء انٹر نیشنل کی طرف سے طارق شہزاد، کپتان شفیق اسلم ، سید مدثر بخاری،طاہر اختر اور قطب الدین قریشی نے بالترتیب تین، دو،دو،دو اور ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔شفا ء انٹر نیشنل ٹیم نے مطلوبہ ہدف 28اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔شفا ء انٹر نیشنل کی طرف سے فیصل اقبال نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے69رنزبنائے اور اسکے علاوہ محمد اکرام 43، طاہر اختر 35،ناصر محمود 28 ، عظمت بشیر 14، قطب الدین قریشی اور طارق شہزاد نے 12نا ٹ آئوٹ اور 12ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔دی گر یٹ بلا ئنیز کی طرف سے نصرت نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

error: Content is protected !!