کیویز نے پہلے ٹی ٹونٹی میں کالی آندھی کو دبوچ لیا

نیوزی لینڈ نے کالی آندھی کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 47 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، گلین فلپس 55 اور کولن منرو 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 140 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، کالی آندھی کا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، آندرے فلیچر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، کرس گیل بیٹنگ کا جادو نہ چلا سکے اور صرف 12 رنز بنا کر چلتے بنے، ٹم سائوتھی اور سیتھ رانس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، گلین فلپس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔جمعہ کو نیلسن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کے قائد کارلوس بریتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی اور ان کا یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہو سکا، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، گلین فلپس 55 اور کولن منرو 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، مارٹن گپٹل 5 رنز بنا سکے، ٹام بروس 2، روز ٹیلر 20، انارو کچن 12، بریسویل صفر پر آئوٹ ہوئے، مچل سینٹنر 23 اور ٹم سائوتھی 10 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، کریگ بریھویٹ اور ٹیلر نے 2، 2 جبکہ بدری، ولیمز اور ایشلے نرس نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 140 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کالی آندھی کا کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، آندرے فلیچر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، والٹن 7، کرس گیل12، شے ہوپ 15، جیسن محمد 3، روومان پاویل 6، کپتان کارلوس بریتھویٹ 21، ولیمز 3، ٹیلر 20 اور بدری 2 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، رانس اور سائوتھی نے 3، 3 بریسویل نے 2 جبکہ سینٹنر اور سودی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔۔#/

error: Content is protected !!