سرینا ولیمز کے مداحوں کیلئے بری خبر

دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز آسٹریلین اوپن سے دستبردار ہو گئیں۔ سرینا کا کہنا ہے کہ وہ ابھی بڑے ٹورنامنٹس کے لئے خود کو فٹ محسوس نہیں کر رہیں۔

23 گرینڈ سلم ٹائٹل کی فاتح امریکا کی سرینا ولیمز سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گی۔

سرینا ولیمز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں ایک میچ کھیلا ہے لیکن وہ ابھی خود میچز کے لیئے سو فیصد فٹ محسوس نہیں کرتیں، ابھی اس میں وقت درکار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ خود آسٹریلیا اوپن سے اس برس دستبردار ہو رہی ہیں اور اپنے اعزاز کا دفاع نہیں کرسکیں گی۔

واضح رہے کہ سرینا ولیمز ماں بننے کے بعد چوتھا بڑا ٹورنامنٹ مس کر رہی ہیں

error: Content is protected !!