شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی

شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد نے ایم او ایل اسلام آباد 98رنز سے ہرا دیا۔مارگلہ کرکٹ گرائونڈاسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں شفاء انٹرنیشنل کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔شفاء انٹرنیشنل ٹیم مقررہ 20ا وورز میںچھ وکٹوں کے نقصان پر 237رنز بنائے ۔شفاء انٹرنیشنل کی طرف سے قطب الد ین قریشی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 48 گیندوں پرچھ چھکے اور دس چوکوں کی مدد سے 93 رنزبنائے ، اسکے علاوہ فیصل اقبال نے23 گیندوں پر65ناٹ آئوٹ،ناصر محمود نے 23اور طاہراختر نے 15رنز بنائے۔ایم او ایل کی طرف سے خالد اور عرفان خان نے بالترتیب دو اور دو کھلاڑیوں آئوٹ کیا۔ اسکے جواب میں ایم او ایل کی پوری ٹیم 19ویں اوورز میں 139رنز بنا کرآئوٹ ہو گئی۔ایم او ایل کی طرف سے مشتاق، خالد اور عرفان خان نے بالترتیب 30،30اور 23رنز بنائے۔شفا ء انٹر نیشنل کی طرف سے سید مدثر بخاری نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے سترہ رنز دے کر چار کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا، اسکے علاوہ عبدالوہاب قریشی، طارق شہزاد اور سلمان کنڈی نے بالترتیب تین، ایک اور ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

error: Content is protected !!