ٹیسٹ رینکنگ:آسٹریلوی ٹیم تیسرے نمبر پر آ گئی

بھارتی ٹیم آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، آسٹریلوی ٹیم ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئی، انگلش ٹیم تنزلی کے بعد تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی ۔ آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے تحت بھارتی ٹیم 124 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقہ 111 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلوی ٹیم ترقی پا کر تیسرے جبکہ ایشز سیریز کی شکست خوردہ انگلش ٹیم 4-0 سے شکست کے بعد دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی، نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کی جگہ چوتھی پوزیشن سنبھال لی، سری لنکا چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا دوبارہ دنیا کے نمبر ایک باؤلر بن گئے ، اینڈرسن دوسرے نمبر پر چلے گئے، ورنن فلینڈر 6 درجے ترقی پا کر 12ویں سے چھٹے نمبر پر آ گئے، مورنے مورکل ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، بلے بازوں میں سمتھ بدستور سرفہرست، جوروٹ دو درجے ترقی پا کر چوتھے سے دوسرے نمبر پر آ گئے، کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے اور پوجارا 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے، اظہر علی بغیر کھیلے 2 درجے ترقی کے ساتھ نویں سے ساتویں نمبر پر آ گئے، ایلسٹرکک نویں اور ہاشم آملا دسویں نمبر پر چلے گئے، ڈویلیئرز 13ویں نمبر پر آ گئے، شان مارش ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے ، آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن بدستور سرفہرست ہیں۔

error: Content is protected !!