کگیسو ربادا ٹاپ ٹیسٹ بائولر بن گئے

جنوبی افریقی فاسٹ بائولر کگیسو ربادا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست بائولر بن گئے۔ 22 سالہ کھلاڑی نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھارت کیخلاف پانچ وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار نبھانے کے ساتھ پانچ رینکنگ پوائنٹس کی بدولت یہ اعزازحاصل کیا۔

انہوں نے 887 پوائنٹس کے مالک انگلش پیسر جیمز اینڈرسن کو محض ایک پوائنٹ کے فرق سے ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا۔ کگیسو ربادا کا کہنا تھا کہ عالمی ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون بائولر ہونا بہت بڑا اعزاز ہے اور وہ اس منصب پر فائز ہونے کے احساس کو بیان نہیں کر سکتے۔

 

error: Content is protected !!