سیریز میں ناکامی کا ذمہ دار ٹاپ آرڈر ہے،مکی آرتھر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ سیریز کے ہر میچ میں ٹاپ آرڈر فیل ہوا جس کی وجہ سے شکست ہوئی۔

ویلنگٹن میں میچ کے بعد میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ورلڈ کپ قریب ہے ہمیں اگلی سیریز سے قبل اپنی تمام خامیاں دور کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی نوجوان کھلاڑیوں کو آزمایا گیا ہے انہوں نے اچھا پرفارم کیا ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے دورے سے قبل ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی لیگز کھیل کر آرہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم اس سے بہت بہتر ہے جیسا انہوں نے یہاں پرفارم کیا۔

واضح رہے کہ آج ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ون ڈے میں پاکستان کو 16 رنز سے شکست دے کر سیریز میں پانچ۔صفر سے کلین سوئپ کیا ہے۔

 

error: Content is protected !!