تمیم اقبال ایک روزہ کرکٹ میں 6ہزار رنز بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی

تمیم اقبال ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے، انہوں نے بنگلہ دیش میں جاری سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں منگل کو زمبابوے کے خلاف میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے 2007 سے 2018 تک 11 برس کے عرصے میں177 میچز کی 175 اننگز میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کئے جس میں ان کی 9 شاندار سنچریاں اور 41 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

 

error: Content is protected !!