دورہ جنوبی افریقہ کیلئے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان

آل انڈیا ویمن سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کیلئے ویمنز سکواڈ کا اعلان کر دیا، سٹار آل راؤنڈر ہرمنپریت کور ٹیم کی قیادت کریں گی، بارودا آل راؤنڈر رادھا یادیو پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، آف سپنر انوجا پٹیل جنہیں ٹی ٹونٹی اسپیشلسٹ سمجھا جاتا تھا 14 ماہ بعد سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری بار 4 دسمبر 2016ء کو ٹی کی نمائندگی کی تھی۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 13 فروری سے ہو گا۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان ہرمنپریت کور، نائب کپتان سمریتی مندانا نائب کپتان، میتھالی راج، ویدا کرشنا مورتھی، جمیما روڈریگائز، دپتی شرما، انوجا پٹیل، تانیہ بھاتیا، نزہت پروین، پونم یاداو، راجیشواری، جھولن گوسوامی، شیکھا پانڈے، پوجا واستراکر اور رادھا یادیو پر مشتمل ہے۔

error: Content is protected !!