آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ،پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

کوئنز ٹاؤن میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسری پوزیشن کے لئے میچ ہونا تھا، لیکن مسلسل خراب موسم اور بارش کی وجہ سے یہ میچ ممکن نہ ہوسکا۔

گروپ ڈی کی فاتح ٹیم ہونے کی وجہ سے پاکستان تیسری پوزیشن کا حقدار ٹہرا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر 19میں پاکستان اور افغانستان ایک ہی گروپ میں تھے اور پاکستان کرکٹ ٹیم نے گروپ میں ٹاپ کیا تھا۔

error: Content is protected !!