فٹ بال ورلڈ کپ کی ٹرافی کل لاہور پہنچے گی

لاہور: اصلی سونے کی بنی ہوئی فٹ بال ورلڈ کپ کی ٹرافی ہفتے کے روز لاہور پہنچے گی۔

روس میں ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے ٹرافی کا عالمی دورہ 22 جنوری سے شروع ہوا تھا۔ ٹرافی تھائی لینڈ سے پاکستان پہنچ رہی ہے جبکہ چار فروری کو قازقستان جائے گی۔

ٹرافی چھ براعظموں کے 51 ممالک کے 91 شہروں کا سفر کرے گی جو 30 اپریل کو جاپان میں ختم ہو گا جہاں سے اسے روس پہنچایا جائے گا۔

سابق کھلاڑیوں اور کوچز کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستان کی فیفا رکنیت معطل ہے لیکن فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان آنے سے کھیل کو فروغ ملے گا۔

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی لاہور میں ایک پروقار تقریب میں رونمائی کے بعد عوام کے لیے رکھی جائے گی، جہاں وہ ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوا سکیں گے۔

error: Content is protected !!