اعصام الحق اورعقیل خان کا عمدہ کھیل،ڈیوس کپ ٹائی پاکستان کے نام

ڈیوس کپ ٹائی مینز ڈبلز کا مقابلہ پاکستان کے اعصام الحق اور عقیل خان نے کوریا کی حریف جوڑی کو 3 صفر سے شکست دے ڈیوس کپ ٹائی اپنے نام کرلیا۔

اسلام آباد میں کھیلے گئے ڈیوس کپ ایشیا اوشینیا گروپ ون ٹائی کے مینز ڈبلز میں پاکستان کے اعصام الحق اور عقیل خان کا سامنا کوریا کے سون ووکون اور یونگ کیو لم سے تھا۔

میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ۔ اعصام الحق اور عقیل خان نے مینز ڈبل کا پہلا سیٹ 7 چھ سے جیت لیاجس کے بعد دوسرے سیٹ میں 6 چار سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو ڈیوس کپ ٹائی میں 3صفر سے فتح دلا دی ۔

error: Content is protected !!