پی ایس ایل تھری،ملتان سلطانز کے کوچ وسیم اکرم نے بڑا اعلان کردیا

ملتان (سپورٹس لنک رپورٹ)سابق پاکستانی کپتان اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کوچ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیموں کے مابین کل ہونے والے میچ سے پہلے ملتان سلطانز کا آفیشل سونگ پیش کیا جائے گا۔

ملتان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے وسیم اکرم کاکہنا تھا کہ کل ملتان سلطانز کے میچ میں وہ خود بھی میچ کا حصہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان آکر بہت اچھا لگا،کرکٹ کے حوالے سے ملتان کا موسم بہت اچھا ہےاور کل کے میچ میں ملتانیوں کی مکمل سپورٹ ملے گی۔

error: Content is protected !!