پی ایس ایل تھری22فروری سے آغاز،فائنل کب اور کہاں ہوگا؟فیصلہ ہو گیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کا تھرڈ ایڈیشن پورے آب و تاب سے شروع ہونے کو ہے۔ پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کی نظریں پی ایس ایل پر جمی ہیں جس میں کرکٹ کا بخار ایک سو چار تک پہنچے گا۔ بائیس فروری سے یو اے ای میں کرکٹ کا رنگا رنگ میلہ لگے گا۔ سنسنی خیز مقابلوں کے ٹکٹس کی فروخت بھی شروع کردی گئی ہے۔

خوشی کی بات یہ ہے کہ لاہور میں کامیابی کے بعد پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا جہاں بڑے میچ کی بڑی تیاریاں زور و شور سےجاری ہیں۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سٹیج بھی سجے گا۔ چھکے چوکوں کی برسات ہوگی اور شائقین اپنے سٹارز کو براہ راست دیکھیں گے۔ ہنگامی بنیادوں پر کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لئے سٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل 11 فروری کو ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سندھ حکومت دونوں ہی 25 مارچ کے فائنل میچ کے لئے پر عزم نظر آرہے ہیں۔

error: Content is protected !!