آئی پی ایل کا گیارہواں ایڈیشن سات اپریل سے شروع ہوگا

ممبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے حتمی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا اور ایونٹ کا پہلا میچ سات اپریل کو دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز اور ٹورنامنٹ میں واپسی کرنے والی چنائی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) نے رواں سال ہونے والے آئی پی ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا حتمی شیڈول جاری کر دیا اور ایونٹ 7 اپریل سے 27 مئی تک کھیلا جائے گا، 51 روزہ ایونٹ میں آٹھ ٹیموں کے درمیان نو مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 60 میچز کھیلے جائیں گے۔اس ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ رواں سال دو پرانی ٹیموں چنائی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کی دوبارہ آئی پی ایل میں واپسی ہوئی ہے جن پر کرپشن کے سبب پابندی عائد کی گئی تھی۔لیگ مرحلے کے مجموعی طور پر 44 میچز رات اور باقی 12 میچز دوپہر کو کھیلے جائیں گے جبکہ صرف ہفتے اور اتوار کو دو، دو میچز کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔بورڈ کی جانب سے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کی تجویز کو رد کر دیا گیا ہے، ابھی ایلیمنیٹر اور کوالیفائر ٹو کے مقام کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا البتہ کوالیفائر ون اور فائنل وینکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔سات اپریل کو ممبئی انڈیز کی ٹیم چنائی سپر کنگز کے خلاف افتتاحی میچ میں ٹائٹل مہم کا آغاز کرے گی اور 27 مئی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!