ثانیہ مرزا رواں برس شیڈول ایشین گیمز میں تمغہ جیتنے کیلئے پر عزم

نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ماضی کے ریکارڈ کو برقرار رکھتے ہوئے رواں برس شیڈول ایشین گیمز میں تمغہ جیتنے کیلئے پر عزم ہوں۔ ایشین گیمز اگست میں انڈونیشیا میں شیڈول ہیں۔ ثانیہ کا شمار بھارت کی بہترین ٹینس سٹارز میں ہوتا ہے اور وہ 2006ء سے مسلسل ایشین گیمز میں کم از کم ایک تمغہ جیتی ہوئی آ رہی ہیں۔ انہوں نے آخری بار 2014ء میں جنوبی کوریا میں منقدہ گیمز میں شرکت کی تھی اور انہوں نے مکسڈ ڈبلز میں طلائی اور ڈبلز ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ گھٹنے کی انجری کے باعث مرزا طویل عرصے سے ٹینس کورٹس سے دور ہیں اور اسی وجہ سے گزشتہ ماہ سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن بھی نہیں کھیل سکی تھیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انجری سے نجات حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کر رہی ہوں، میں نے ہمیشہ کم بیک کرنے کے بعد میڈل جیتا اور اس بار بھی اگر گیمز میں شرکت کی تو تمغہ جیتنے کیلئے پر امید ہوں۔

error: Content is protected !!