کرکٹرز کے اثاثوں کی جانچ پڑتال شروع،ایف بی آر کا پی سی بی کو خط،اہم انکشافات متوقع

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے قومی کرکٹرز کی آمدن ، ٹیکس ادائیگی اور اثاثوں سے متعلق جانچ پڑتال شروع کر دی ، پی سی بی کو کرکٹرز کی دو سال کی آمدن اور ٹیکس ادائیگی سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا گیا ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،ایل ڈی اے اور نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں سے بھی ریکارڈ حاصل کر کے آمدن کے مطابق اثاثوں کی مالیت اور ٹیکس ادائیگی کو دیکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پی سی بی کو خط لکھ کر قومی کرکٹرز کی 2016اور2017 کی آمدنی اور ٹیکس ادائیگی کے بارے میں ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا ہے ۔ ایف بی آر نے کھلاڑیوں کی جائیدادوں اور گاڑیوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، ایل ڈی اے اور نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے رابطہ کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کی آمدن کے مطابق انکے پاس موجود گاڑیوں اورجائیدادوںکا جائزہ اور اس پر ٹیکس ادائیگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔فرق ثابت ہونے پر کھلاڑیوں کو نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔

 

error: Content is protected !!