پنجاب میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت تک مکمل کرنے کی ہدایت


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب میںسپورٹس کے ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت تک مکمل کر لئے جائیں گے، تمام منصوبوں پرکا م تیزی سے جاری ہے گوجرہ ، راولپنڈی ، قصور ، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں ہاکی سٹیڈیم کی تعمیر اور ٹرف بچھائے جاچکے ہیں ، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامرجان نے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے تحت پنجاب میں سپورٹس سیکٹر میں ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اجلاس سے کیا ہے، اجلاس میں پنجاب بھر سے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز شریک تھے ، چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب محمد حنیف عباسی نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت تک مکمل کئے جائیں ، جنوبی پنجاب بھی سپورٹس کے درجنوں منصوبوں پرکام جاری ہے پنجاب میں سپورٹس کے میگا پراجیکٹس مکمل کیے جارہے ہیں ، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمدعامرجان نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام شہروں میں سپورٹس کے ترقیاتی کام جاری ہیں اور سپورٹس کے میگا پراجیکٹس خاص طور پر سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ اورکئی ہاکی سٹیڈیمز بھی تیار ہوچکے ہیں باکسنگ اور سکواش ایرینا کو بھی تعمیر کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق سپورٹس کے ترقیاتی کام مکمل کیے جارہے ہیں ، اجلاس میں پنجاب بھر سے آئے ہوئے اسسٹنٹ پراجیکٹس ڈائریکٹرز نے اپنی کارکردگی کی رپورٹس بھی پیش کیں۔

error: Content is protected !!