وائٹ ہائوس بارے بیان،امریکی اسکیٹر مشکل میں پھنس گئیں

پیانگ یانگ (سپورٹس لنک رپورٹ ) امریکی اسکیئر لینزے وون نے اپنے اوپر عائد ہونے والے تمام الزامات کو مستر دکردیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کردار کشی پر افسردہ ہیں جس میں انہیں صدر مملکت ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق موقف پر اینٹی امریکی قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے بیان دیا تھا کہ وہ میگا ایونٹ میں اگر میڈل جیت گئیں تو وائٹ ہاؤس کا دورہ نہیں کریں گی جس پر انہیں انٹرنیٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ونٹر اولمپکس میں ویمنز سپر جی ایونٹ میں وہ چوتھی پوزیشن پر رہیں جبکہ بدھ کو انہیں ڈاؤن ہل مقابلے میں حصہ لینا ہے۔

error: Content is protected !!