پی ایس ایل تھری،پوائنٹس ٹیبل پر کون کہاں؟جانیئے اس رپورٹ میں

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ تھری کے پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز دو میچز میں کامیابی کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ ملتان سلطانز کے بھی 4 پوائنٹس ہیں مگراس نے 3 میچز کھیلے ہیں جس میں سے اسے 2میں فتح اور ایک میں ناکامی کا سامنا رہا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2،2 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جب کہ لاہور قلندرز اپنے دونوں میچز میں ناکامی کے بعد سب سے آخری پوزیشن پر ہے۔

error: Content is protected !!