سعودی عرب میں تاریخ کی پہلی ویمن میراتھن

ریاض(سپورٹس لنک رپورٹ)سعودی عرب میں ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی میراتھن دوڑ کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ اس مقابلے میں ایک مقامی خاتون مزنہ النصار نے دوڑ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی میراتھن کے مقابلے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے النصار نے اپنی جیت سے متعلق بتایا کہ مخصوص خوراک اور مسلسل ورزش اس کی تیز رفتاری کا راز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مزنہ النصار کا کہنا تھا کہ اس کے اہل خانہ کی طرف سے میراتھن میں حصہ لینے پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی رکاوٹ کھڑی کی گئی۔

میراتھن میں حصہ لینے والی تمام خواتین شرعی پردے کی مکمل طور پر پابند تھیں۔

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی میراتھن کے مقابلے

ان کامزید کہنا تھا کہ وہ 2020ء میں اولمپک کھیلوں کے دوران میراتھن میں سعودی عرب کی نمائندگی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز سعودی عرب میں میراتھن کا اہتمام کیا گیا جس میں امریکا، تھائی لینڈ اور دیگر ملکوں کی خواتین سمیت 1500 خواتین نے حصہ لیا۔

error: Content is protected !!