بالکل ٹھیک ہوں،،،عماد کا ہسپتال کے بستر سے مداحوں کیلئے پیغام


دبئی سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی کپتانی کرنے والے آل راؤنڈر عماد وسیم جو گزشتہ میچ میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے، اب انہوں نےہسپتال کے بستر سے مداحوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں عماد وسیم نے کہا کہ ’’میں اپنے تمام مداحوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور جلد کراچی کنگز کو جوائن کرلوں گا‘‘۔لاہور قلندرز کے خلاف اعصاب شکن میچ کے 19ویں اوور میں سہیل خان کا کیچ لیتے ہوئے عماد وسیم سر کے بل گرگئے تھے جس کے بعد انہیں گراؤنڈ سے اسٹریچر پر لے جایا گیا تھا۔لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کے کوچ مکی آرتھر نے کہا تھا کہ ان کی ٹیم کے کپتان عماد وسیم کو سی ٹی اسکین کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں عماد وسیم کو آبزرویشن میں رکھا جائے گا تاہم بظاہر وہ ٹھیک نظر آرہے ہیں۔خیال رہے کہ پی ایس ایل تھری میں کوئٹہ پہلے، اسلام آباد دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ ملتان کا چوتھا، پشاور کا پانچواں اور لاہور کا چھٹا نمبر ہے۔کراچی کنگز کا ٹورنامنٹ میں اگلا میچ 15 مارچ کو پشاور زلمی کے خلاف ہوگا۔

error: Content is protected !!