کب تک لوگ دبئی اور شارجہ میں میچ دیکھیں گے،جاوید آفریدی

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کا مستقبل صرف ’پاکستان‘ میں ہے۔پاکستان سپر لیگ سیزن ’ٹو‘ 2017ء کی فاتح پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ’پی ایس ایل‘ اب ایک مسلمہ حقیقت کے روپ میں ابھر کر سامنے آچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال قذافی اسٹیڈیم نے فائنل کی میزبانی کی اور اس سال نیشنل اسٹیڈیم کراچی یہ اعزاز حاصل کر رہا ہے لہذا ان اقدامات کے بعد اب کوئی وجہ نہیں رہ جاتی کہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں منعقد کروایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا مستقبل صرف ’پاکستان‘ ہی میں ہے، کب تک لوگ دبئی اور شارجہ میں میچ دیکھنے آتے رہیں گے۔جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کا اصل گھر پشاور ہے، اچھا ہوگا کہ آنے والے دنوں میں پشاور زلمی اپنے پر ستاروں کے سامنے اپنے شہر میں  ’پی ایس ایل‘ کا میچ کھیلے،اور یہ ضروری بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل‘ پاکستان میں جانے سے مالکوں کی جیب پر پڑھنے والا اضافی بوجھ بھی کم ہوگا، جو اصل میں ایک اچھی بات ہوگی۔

 

error: Content is protected !!