فیفا ورلڈ کپ 2018،،،پاکستان کی بنی فٹبال استعمال کی جائیگی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگا نے انکشاف کیا ہے کہ کھیلوں کا سامان تیار کرنیوالی ایک پاکستانی کمپنی نے عالمی معیار کا فٹ بال تیار کیا ہے جو فیفا ورلڈ کپ 2018ء میں استعمال ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی یہ کمپنی عالمی معیار کے فٹ بال تیار کر رہی ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے عالمی فٹ بال مقابلوں میں استعمال ہو رہا ہے۔ یہ کمپنی فٹ بال کی تیاری میں عالمی معیار کے فٹ بال تیار کرنیوالی کمپنیوں سے کسی طور بھی پیچھے نہیں اور کھیلوں کے سامان تیاری میں معیار، برانڈ، ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے عالمی کمپنیوں کے برابر سامان تیار کر رہی ہے جس کے عالمی مقابلوں میں استعمال سے ایک طرف پاکستانی مصنوعات کو پذیرائی ملتی ہے اور ملک کا نام روشن ہوتا ہے تو دوسری طرف کھیلوں کا سامان تیار کرنیوالی پاکستانی کمپنیوں کو عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز کمپنی کی جانب سے سیکرٹری تجارت کو فیفا ورلڈ کپ کیلئے تیار ہونیوالا فٹ بال پیش کیا گیا۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خواجہ مسعود اختر، سیالکوٹ چیمبر کے سابق صدر محمد سرفراز بٹ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ فٹ بال کی تیاری میں فیفا کیلئے بولی میں شامل ایک مائیکرو ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے۔ سیکرٹری تجارت نے کمپنی کے سی ای او کو انڈسٹریل سیکٹرمیں جدت لانے، ٹیکنالوجی کے استعمال اور ترقی کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات کے بارے میں بتایا۔

error: Content is protected !!