چوتھی بین الصوبائی گیمز کل سے شروع ہونگی

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)چوتھی بین الصوبائی گیمز کل سے پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو رہی ہیں جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ‘گیمز میں 37 ـمختلف کھیلوں کے مقابلوں میں ملک بھر سے 2300 کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کررہے ہیں ‘مردوں کے لئے 26 اور خواتین کے لئے 11 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے ‘چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان ‘فاٹا ‘اسلام آباد اور آزاد کشمیر کی ٹیمیں بھی شرکت کررہی ہیں گیمز میں شرکت کے لئے ٹیموں کی آمد شروع ہوگئی ہے ‘تمام ٹیمیں پشاور پہنچ گئی ہیں‘ قیوم سٹیڈیم پہنچنے والے کھلاڑیوں نے اپنی اپنی گیمز کے لئے پریکٹس بھی شروع کر دی ہے یہ پہلا موقع ہے فٹبال ‘سائیکلنگ اور جوڈو کو بین الصوبائی گیمز میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ان کھیلوں میں خاص طور پر خیبر پختونخوا کے کھلاڑی بہت آگے ہیں اور ان سے بڑی تعداد میں میڈلز جیتنے کی امید کی جا سکتی تھی تاہم ان ایونٹس کو شامل نہیں کیا گیا ہے‘کھیلوں کی افتتاحی تقریب آج صبح دس بجے پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی جس کے لئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو بحیثیت مہمان خصوصی دعوت دی گئی ہے سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ کے مطابق کھیلوں کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے بھرپور مواقع ملیں گے ان گیمز کے لئے خیبر پختونخوا کے دستے کا چیف ڈی مشن ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس اور ان گیمز کے لئے فنانس کمیٹی کے چیئرمین سید ثقلین شاہ کو منتخب کیا گیا ہے ان کے ساتھ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طارق پرویز اور مس شگفتہ ملک ڈپٹی چیف ڈی مشن ہونگے۔

error: Content is protected !!