بین الصوبائی کھیلوں کا میلہ پشاور میں سج گیا

پشاور: (سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور میں صوبوں کے مابین کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ سج گیا۔ قیوم سٹیڈیم میں چوتھی بین الصوبائی گیمز کی مشعل جل گئی، 1500 سے زائد کھلاڑی میڈلز کی جنگ میں حصہ لیں گے۔پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں چوتھی بین الصوبائی گیمز کا رنگا رنگ میلہ سج گیا۔ اس میگا ایونٹ میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، فاٹا اور اسلام آباد کے 1500 سے زائد کھلاڑی شریک ہیں۔ مختلف کھیلوں سے وابستہ سینئر کھلاڑیوں نے کھیلوں کی مشعل روشن کی۔ رنگا رنگ تقریب میں تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔  تقریب میں تمام صوبوں کی ثقافت کے رنگ بھی بکھرے نظر آئے، خٹک اور محسود قبائل کے روایتی رقص نے تقریب کے رنگ کو دوبالا کر دیا۔ چوتھی بین الصوبائی گیمز کا پشاور میں آغاز ہو گیا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) عارف حسن نے افتتاح کیا۔ تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ پیش کیا، خٹک اور محسود قبائیل کے روایتی رقص بھی پیش کیا گیا، سکول کے ننھے طلبا و طالبات نے قومی نغمے پر ٹیبلو پیش کیا، قیوم اسٹیڈیم میں ہونے والی گیمز میں 1500 سے زائد کھلاڑی حصہ لینگے۔واضح رہے کہ اس میگا ایونٹ میں مردوں کے 26 جبکہ خواتین کے 11 کھیلوں میں مقابلے ہوں گے۔

error: Content is protected !!