غیر ملکی کھلاڑی، آفیشلز اورکمنٹیٹرز لاہور پہنچ گئے، دنیا بھرکے کھلاڑیوں کیامشورہ دے ڈالا؟

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پی ایس ایل ایلیمینٹر رائونڈ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں جوڑ پڑے گا ، دونوں ٹیموں کے غیر ملکی کھلاڑی ، کمنٹیٹرز اور ٹیموں کے غیر ملکی مینٹورز لاہور پہنچ گئے ہیں، غیر ملکی کھلاڑیوں اور غیر ملکی کمنٹیٹرز کا لاہور کی تاریخی عمارتوں کا دورہ ، عمارتیں دیکھ کر حیران رہ گئے،لاہور شہر میں پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشنل اور کمنٹیٹرز کے جہازی سائز پینا فلیکس اور بینرز سے پورا لاہور سج گیا، لاہوریوں کا جوش و خروش عروج پر۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل ایلیمنٹیر رائونڈ کا دوسرا میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے غیر ملکی کھلاڑی، کمنٹیٹرز اور ٹیموں کے غیر ملکی آفیشل اور مینٹور لاہور پہنچ گئے، لاہور پہنچنے والے غیر ملکی کمنٹیٹرز اور کھلاڑیوں نے لاہور کی تاریخی عمارتوں کا دورہ بھی کیا ہے جہاں وہ عمارتیں دیکھ کر حیران رہ گئے، اس موقع پر اپنے تاثرات میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاحت اور کھیل کیلئے شاندار ملک ہے اور یہاں کی تاریخی عمارتیں بہت شاندار ہیں ۔ پی ایس ایل کے دوسرے میچ کے حوالے سے لاہوریوں کا جوش و خروش بھی عروج پر ہے اور لاہور شہر کو غیر ملکی کھلاڑیوں کے جہازی سائز پینا فلیکس اور بینرز سے سج گیا ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے لگائے بینرز نے لاہور میں پی ایس ایل میلے کی رونق میں اضافہ کر دیا ہے ۔لاہور کے شہریوں کا اپنے درمیان غیر ملکی کھلاڑیوں کو دیکھ کر جوش و خروش اس وقت عروج پر ہے اور لاہوریوں کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں ، پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور یہاں پر کھیل اور کھلاڑی کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔ پاکستانی فوج اور عوام کی لازوال قربانیوں کی بدولت پاکستان نے دہشتگردی کو شکست دی ہے اور اب پاکستان کے کھیل کے میدان پورے جوش کے ساتھ آباد ہونے چاہئیں۔

 

error: Content is protected !!