اسٹورٹ براڈ کا ٹیسٹ کرکٹ میں ایسا کارنامہ آپ دنگ رہ جائینگے


آکلینڈ(سپورٹس لنک رپورٹ ) مایہ ناز انگلش فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 400 وکٹیں لینے والے دنیا کے کم عمر ترین فاسٹ باؤلر بن گئے۔براڈ نے جمعرات کو نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ٹام لیتھم کو آؤٹ کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔براڈ نے 31 برس اور 271 دنوں کی عمر میں ٹیسٹ کیریئر میں وکٹوں کی چوتھی سنچری مکمل کر کے جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین کا کم عمری میں 400 وکٹوں کے ہندسے کو عبور کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔اسٹین نے 2015 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 32 برس اور 33 دنوں کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔واضح رہے کہ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی چوتھی سنچری مکمل کرنے والے انگلینڈ کے دوسرے اور دنیا کے 15ویں باؤلر ہیں، جہاں جیمز اینڈرسن 525 وکٹوں کے ساتھ انگلینڈ کے سب سے کامیاب باؤلر ہیں۔

error: Content is protected !!