پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز،،بہت بڑی خبر آگئی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کا کہناہےکہ پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے دونوں ملکوں کے بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے اور امید ہے کرکٹ کے لیے حالات جلد سازگار ہوجائیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بسیار نے پاک بھارت کرکٹ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ کرکٹ میچز اور دوروں کا فیصلہ پاکستان اور بھارت کے بورڈز نے کرنا ہے اور اس حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کرکٹ یکساں مقبول ہے، امید ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کے فروغ کا وقت آئے گا، اور  کرکٹ کے لئے بھی حالات سازگار ہو جائیں گے۔صحافی کے سوال پر کہ حالات سازگار نہیں ہوں گے تو دونوں ممالک آگےکیسے بڑھیں گے، اجے بساریا نے کہا کہ آپ کا مطلب ہے پہلے کرکٹ کھیلا جائے، مشورہ اچھا ہے، میں نے نوٹ کرلیا۔

error: Content is protected !!