ایک روزہ میچوں میں سب زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ کس ملک کے پاس؟

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ون ڈے کرکٹ میچ کے دوران زیادہ سے زیادہ سکوربنانے کاریکارڈانگلینڈکے پاس ہے۔انگلینڈنے 30اگست 2016کوپاکستان کے خلاف ناٹنگھم کے مقام پر50اووروںمیں444رنزبنائے اور اسکے صرف 3کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔اس فہرست میں دوسرے نمبرپرسری لنکانے4جولائی 2006ء کوہالینڈکے خلاف امیسٹو لویںکے مقام پر50اووروںمیں443رنزبنائے اور اسکے9کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔تیسرے نمبرپرجنوبی افریقہ نے18جنوری2015ء کوویسٹ انڈیزکے خلاف جوہانسبرگ میں50اووروں میں439رنزبنائے اوراسکے2کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔چوتھے نمبرپرجنوبی افریقہ نے آسٹریلیاکے خلاف12مارچ2006ء کوجوہانسبرگ کے مقام پر49.5اووروںمیں438رنزبنائے اوراسکے9کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔پانچویں نمبرپرآسٹریلیانے جنوبی افریقہ کے خلاف12مارچ2006ء کوجوہانسبرگ کے مقام پر50اووروں میں434رنزبنائے اوراسکے4کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

error: Content is protected !!