کامن ویلتھ گیمز شوٹنگ، بھارت نے ویمنز 25 میٹر پسٹل میں طلائی تمغہ جیت لیا


گولڈکوسٹ(سپورٹس لنک رپورٹ) کامن ویلتھ گیمز شوٹنگ میں انگلینڈ نے کوئنز پرائز پیئرز، ویلز نے مینز 50 میٹر رائفل پرون اور بھارت نے ویمنز 25 میٹر پسٹل ایونٹس میں طلائی تمغے جیت لئے۔ آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز میں منگل کو شوٹنگ ایونٹ میں تین مختلف کیٹگریز میں طلائی تمغوں کے فیصلے ہوئے، کوئنز پرائز پیئرز ایونٹ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ لک مین اور پراگ نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا، ویلز کی جوڑی نے چاندی اور سکاٹ لینڈ کی جوڑی نے کانسی کا تمغہ جیتا، مینز 50 میٹر رائفل پرون ایونٹ میں ویلز کے شوٹر ڈیوڈ فلپس نے طلائی، سکاٹ لینڈ کے نیل سٹرتان نے چاندی اور انگلینڈ کے کینتھ نے کانسی کا تمغہ جیتا، ویمنز 25 میٹر پسٹل ایونٹ میں بھارت کی ہینا سدھو نے طلائی، آسٹریلیا کی ایلینا نے چاندی اور ملائیشیا کی عالیہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

error: Content is protected !!