کامن ویلتھ گیمز،ٹیبل ٹینس مقابلوں میں پاکستان کا سفر تقریباً ختم

گولڈ کوسٹ (سپورٹس لنک رپورٹ)کامن ویلتھ گیمز میں ویمنز سنگلز کے علاوہ ٹیبل ٹینس میں پاکستان کا سفر تمام ہو گیا،مینز سنگلزمیں محمد عرفان بھٹی کو آسٹریلوی کھلاڑی انتھونی کے ہاتھوں 2-0 سے شکست ہوئی، ویمنز ڈبلز میں ماہ نور شہزاد اور پلوشہ بشیر پر مشتمل پاکستانی جوڑی کو سری لنکن جوڑی نے ہرایا۔ مکسڈڈبلز میں حریم انور علی اور فہد خواجہ کو کینیڈین جوڑی نے 3-0 سے شکست دی ۔ محمد رمیز اور فاطمہ خان کو ماریشس جوڑی ، ویمنز ڈبلز میں ملائیشین جوڑی نے فاطمہ خان اور حریم انور علی ، مینز ڈبلز میں نائیجیرین جوڑی نے محمد رمیز اور فہد خواجہ کوشکست دی ۔

error: Content is protected !!