سپورٹس بورڈ پنجاب نئے پیراکوں کیلئے ایک ماہ کا تربیتی کیمپ لگائے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سپورٹس بورڈ پنجاب نئے پیراکوں کیلئے ایک ماہ کا تربیتی کیمپ منعقد کررہا ہے جس کا آغاز 16اپریل سے ہوگا، تربیتی کیمپ سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں لگایا جائے گا،سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامرجان نے کہا ہے کہ اے ایس سی اے (ASCA)لیول 3 کے سرٹیفائیڈ کوچز اور کنسلٹنٹس تربیتی کیمپ کی نگرانی کریں گے اورنئے پیراکوں کو جدید تکنیکس کی تربیت ویڈیوز اور بائیو مکینکس کے ذریعے دیں گے، ان کا کہنا تھاکہ سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جہاں نئے پیراک اپنا آغاز ہی جدید سہولتوںکے ساتھ کریں گے اور ان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوگا، ان پیراکوں میں سے ہی چیمپئن بنیں گے۔تربیتی کیمپ میں شرکت کیلئے5 سے 16سال کے نئے پیراک 15اپریل تک رجسٹریشن کراسکتے ہیں جس کے فارم پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں، کیمپ16اپریل سے 15مئی تک جاری رہے گا جس کے اوقات پیر سے جمعہ شام 5بجے سے 7بجے تک ہوں گے۔

error: Content is protected !!