خادم علی شاہ کو ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان فٹبال فیڈریشن فیصل صالح حیات کی قیادت میں گذشتہ تین سالوں سے طاری جمود کے خاتمہ کیلئے جس تیزی کے ساتھ ازالہ کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں اس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ جس کی واضح مثال پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سید خادم علی شاہ کی مسلسل تیسری بار ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کے انتخابات میں سینئر نائب صدر کی نشست بلامقابلہ حاصل کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کرنے پر ڈی ایف اے کراچی سینٹرل کے صدرسید عثمان شاہ، نائب صدر محمد شمیم، سیکریٹری انٹرنیشنل سلیم پٹنی (گولڈ میڈلسٹ)، ڈی ایف اے ایسٹ کے صدر خالد تنولی، سیکریٹری کیپٹن عبیداﷲ خان کے علاوہ ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے جملہ عہدیداران و ممبران او ر فٹبال کلبس نے سید خادم علی شاہ کی اس تاریخی کامیابی پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ سید خادم علی شاہ نے اپنے منتخب ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کو2020میں ساف چمپئن شپ کی میزبانی سمیت ، 2019میں ہونے والی ساف انڈر 19بوائز چمپئن شپ اور 2021میں انڈر19وومن چمپئن شپ کی پاکستان کو میزبانی کا اعزاز بھی دلایا ہے جو ان کی فٹبال دوستی کا مظہر ہے۔مذکورہ انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد سے پاکستان میں فٹبال کھیل کو عروج حاصل ہو گاجو گذشتہ کئی سالوں سے ماند پڑی ہوئی تھیں ۔ سید خادم علی شاہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی بحالی کے بعد سب سے پہلے کراچی میں نیشنل چیلنج کپ کے انعقاد کی منظوری پی ایف ایف سے حاصل کی اور 20اپریل سے کراچی کے میدانوں پر اسکا آغاز ہونے جارہاہے۔ کراچی جہاں پاکستان کی 50فیصد فٹبال کھیلی جاتی ہے ۔ نیشنل چیلنج کپ کے یہاں انعقاد سے کراچی کے فٹبال شائق میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور سب سید خادم علی شاہ کے شکرگذار ہیں جنہوں نے کراچی میں فٹبال کی رونقوں کو بحال کرکے مقامی فٹبال کلبوں ا ور فٹبال سے محبت کرنے والوں کے دل جیت لئے ہیں ۔ توقع ہے کہ فٹبال سرگرمیوں کو مزید عروج دینے کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تعاون سے سندھ میں مزید قومی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے یہاں کی فٹبال کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائیگی۔

error: Content is protected !!