گورنر کا کردار ختم، سندھ سپورٹس بورڈ بل منظور، اختیارات وزیراعلیٰ کے سپرد


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ سپورٹس بورڈ ترمیمی بل 2018ء متفقہ طور پر منظور کر کے گورنر سے اختیارات لے کر وزیر اعلیٰ کو سونپ دیئے گئے۔ سندھ سپورٹس بورڈ ترمیمی بل 2018ء سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے ایوان میں متعارف کرایا۔ اپوزیشن ارکان نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے بجائے وزیرکھیل کو سپورٹس بورڈ کا سربراہ بنایاجائے ۔ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے وزیراعلیٰ کے بجائے وزیرکھیل کو سپورٹس بورڈ کاسربراہ بنانے کی ترمیم بھی پیش کی، جسے منظور نہیں کیا گیا۔

error: Content is protected !!