معذورکھلاڑیوں نے عاطف اسلم کے گھر کے باہر ویل چیئرز جلانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نواز گوھر )پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ میں معروف گلو کار عاطف اسلم کے خلاف تھانہ آبپارہ میں فراڈ کا مقدمہ درج کروائیں گے۔ان خیالات کا اظہار پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ کے آگنائزر وسیم شہزد،کرنل (ر) عزیزگیلانی اور ڈس ایبل سپورٹس کونسل کے چیئرمین آغا حسنین نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
تفصیلا ت کے مطابق پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ کے افتتاح کے موقع پر معارف گلوکار عاطف اسلم کو بھاری معاوضہ ادا کر کے افتتاحی تقریب کے لئے بلایا گیا تھا۔جس کے لئے وسیع پیمانے پرتشہیر کی گئی اور شائقین کو ٹکٹ بھی فروخت کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم کا پہلی ٹیبل ٹینس سپرلیگ کی افتتاحی تقریب میںشرکت نہ کر کے ایونٹ آرگنائزر کمپنی کو 30لاکھ کا چونا لگا دیا ۔ پرفارم کرنے کیلئے ایونٹ مینجمنٹ کمپینی نے عاطف اسلم سے پچاس لاکھ روپے دینے تھے,,تیس لاکھ روپے ایڈوانس دیئے گئے باقی پیسے ایونٹ کے روز دینے کا معاہدہ ہوا تھا تاہم عاطف اسلم نے تیس لاکھ لینے بعد ایونٹ شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے ایونٹ میں نہ آنے کا اعلان بذریعہ ٹوٹیٹر میسج کردیا۔ ایونٹ سے ایک روز قبل عاطف اسلم کا مزید بیس لاکھ روپے کا مطالبہ کر دیا،جس پر بھی ہم نے انہیں لاہور میں پچیس لاکھ دینے کا انتظام کیا تاہم انکے بھائی شیراز اسلم کی جانب سے ادائیگی کے لئے مشکوک جگہ بلانے پر اور گاڑی میں بیٹھ کر مشقوق انداز میں رقم وصول کرنے کی کوشش کے باعث اس رقم کی ادائیگی نہ ہو سکی اور آخری روز وہ سرے سے ایونٹ میں شر کت ہی سے بھاگ گئے، اور ہمارے ایک ساتھی کو لاہور میں اپنے گھر کے پاس تشدد کا نشانہ بنایا گیااور اس کا موبائل فون بھی چھین لیا گیا۔ وسیم شہزاد نے کہا کہ نصف سے زائد رقم کی ادائیگی کے بعد بھی عاطف کے پروگرام میں نہ آنے سے انہیں پانچ کروڑ کا نقصان ہوا ہے جس کیلئے وہ عاطف اسلم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
کرنل(ر)عزیز گیلانی اور وسیم شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ عاطف اسلم کی جانب سے اس فراڈ پر نہ صرف صبح تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرائیں گے بلکہ انکے خلاف عدالت میں بھی جائیں گے۔ اس موقعپر پاکستان ڈس ایبل سپورٹس کونسل کے چیئرمین آغا حسن کاکہنا تھا،عاطف اسلم کے اس اقدام سے ڈس ایبل سپورٹس پرسنز کی تنظیم کو بھی نقصان پہنچا اور کل تماشائیوں کے غم وغصہ کے باعث ہماری معذور کھلاڑیوں کو ڈونیٹ ہونے والی ایک ہزار سپورٹس ویل چئیرز کے نقصان کے ساتھ ساتھ اس ایونٹ میں فنڈریزنگ کے لئے لگائے گئے سٹالز پر بھی 15لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور انکے معذور ساتھی عاطف اسلم کی وجہ سے ڈس ایبل افراد کو ہونے والے نقصان پر بطور احتجاج ا نکے گھر کے سامنے نہ صرف مظاہرہ کریں گے بلکہ اپنی ویل چئیرز کو بھی آگ لگائیں گے۔ٹیبل ٹینس سپرلیگ تو اختتام پذیرہوگئی لیکن عاطف اسلم کے مدعا ان کے نہ آنے سے انتہائی مایوس ہوئے۔اور گزشتہ روز ٹکٹ لینے کے باوجود عاطف اسلم کا نہ آنے پر انتہائی برہمی کا اظہار بھی کیا تھا۔
error: Content is protected !!