پی سی بی انٹر ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ‘ شایان سعد پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پی سی انڈر 13کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کراچی ریجن کو راولپنڈی ریجن کے ہاتھوں یوں تو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم کراچیریجن کے آل راؤنڈ 13سالہ شایان سعد کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ جنہوں نے دوران ٹورنامنٹ 137رنز ، 5وکٹیں اور 5کیچز لے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ٖفائنل میچ کے اختتام پر محمد اشرف ، اسسٹنٹ کوچ فیصل آباد ریجن اور ثناء اﷲ بلوچ ، ممبر جونیئر سلیکشن کمیٹی ، پی سی بی نے انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کی ٹرافی پیش کی۔شایان سعد نہ صرف کراچی بلکہ قومی سرمایہ ہے اور مستقبل میں توقع ہے کہ قومی ٹیم کا حصہ بن کر ملک و قوم کا سرفخر سے بلند کرے گا۔ ان کے کوچز ان پر بڑی محنت کررہے ہیں اور خود بھی شایان سعد اپنے کوچز کی زیرنگرانی سخت محنت کررہے ہیں اور جلد وہ انڈر16اور انڈر19کی ٹیموں کا حصہ بنیں گے۔

error: Content is protected !!