لیثرر لیگس انٹر سٹی فٹبال ٹورنامنٹ کا آج سےآغاز


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام لیثرر لیگس کی 16چمپئن اور رنر اپ ٹیموں کے مابین کراچی انٹراسٹی فٹبال چمپئن شپ آج (ہفتہ) انصار یونین گراؤنڈ کورنگی پر کھیلا جائے گا۔ ڈی ایچ اے ،، سکسٹین اسٹار، زم زمہ ، کرراچی یونائیٹڈ، کالونی اسپورٹس، کے ایم سی اسٹیڈیم اور افتخار سید گراؤنڈ گلشن پر ہونے والے لیثررلیگس سیزن ون اورٹو کی چمپئن او رنر اپ ٹیموں اور لیثرر لیگس (کے وائی آئی) کی چمپئن ٹیموں کے مابین انٹر سٹی چمپئن شپ کے مابین مقابلوں کے بعد کراچی چمپئن سامنے آئے گی۔ جولیثررلیگس نیشنل چمپئن شپ میں کراچی کی نمائندگی کرے گی۔جن ٹیموں نے انٹرسٹی ایونٹ کیلئے کوالیفائی کیا ہے ان میں ریڈڈیولز، ٹارگیرین یونائیٹڈ، فینکس ایف سی، دی وائی کنگز، جوگا بونیٹو، اقرایونیورسٹی، سندھ مدرستہ الاسلام ، آؤٹ کاسٹ، انٹر یونائیٹڈ، ڈیرڈیولز، کے ڈی اے ایف سی، ہزارہ یونائیٹڈ، سکسٹین اسٹار اور خیبر مسلم شامل ہیں۔ جملہ مقابلے ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ ریاض احمد، ایریا منیجر کراچی کے مطابق 2بجے دوپہر جملہ 14ٹیموں کے مابین اوپن ڈرا ہوگا۔ جبکہ 3بجے کک آف کیا جائیگا۔ میچ کے اختتام پر ونر اور رنر ٹیموں کو ٹرافی دی جائے گی۔ ایونٹ کی فاتح آئندہ ما ہ قومی چمپئن شپ میں کراچی کی نمائندگی کی حقدار بنے گی۔ نیشنل چمپئن شپ کی فاتح 5اکتوبر 2018کو پرتگال میں ہونے والے لیثرر لیگس ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

error: Content is protected !!