فٹبال میچ میدان جنگ بن گیا

کیپ ٹائون (سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقہ میں مقامی فٹبال میچ میدان جنگ بن گیا، ایک ٹیم کی ہار پر مداحوں کےجم غفیر نے گراؤنڈ پر دھاوا بول دیا، دونوں ٹیموں کے سپورٹرز ایک دوسرے کیساتھ گتھم گتھا ہو گئے۔جنوبی افریقہ میں مقامی فٹبال میچ کا سیمی فائنل ریسلنگ کا رِنگ بن گیا، ایک ٹیم کی شکست پر شائقین کے جم غفیر نے گراؤنڈ میں دھاوا بول دیا۔ دونوں ٹیموں کے سپورٹر ایک دوسرے کیساتھ گتھم گتھا ہو گئے۔کسی نے کرسیاں چلائیں تو کسی نے کوریج ٹیم کا مہنگا کیمرا توڑ دیا، میدان کے اندر جنگ کی سی صورتحال دیکھنے کو ملی۔ طویل کوشش کے بعد پرتشدد ہجوم کو پولیس نے منتشر کیا۔

error: Content is protected !!